کمپنی پروفائل

مشن سٹیٹمینٹ

مارکیٹ لیڈرز ہونے کی حیثیت سے ہم بہترین معیار کی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی سے اپنے صارفین کو خدمات فراہم کررہے ہیں جبکہ حوصلہ افزائی سے ملنے والے فیڈ بیک سے ہم معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ایک ایسی کمپنی ہونے کی حیثیت سے، جو اپنی ٹیکنالوجی کی مہارت میں مستقل بہتری پر انحصار کرتی ہے، ہم اپنے صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے جدید ترین اور امتیازی پروڈکٹس پیش کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک ایسے ادارے کے طور پر، جو جدت اور امتیازی خصوصیات کے کلچر کو برقرار رکھنے کے لئے غیر معمولی پیشہ ور ماہرین کو اپنی طرف راغب کرنے اور ان کی خدمات کے حصول پر یقین رکھتا ہے، ہم انفرادی ترقی کو فروغ دینے اور کارکردگی اور کاوشوں پر اعزازات کے ذریعے منفرد مقام کے حامل ہیں۔

ہماری کمپنی اپنے ملازمین، انتظامی سسٹمز، ٹیکنالوجی اور مواقع فراہم کرنے کے ذریعے اپنے سرمایہ کاروں کو منافع بخش ترقی کی پیشکش کرتی ہے اور اس کے ساتھ کمپنی کارپوریٹ کی اخلاقی اقدار کے بہترین ممکنہ معیار قائم کرنے کے ذریعے معاشرے کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

صارفین

ساٹھ سالوں سے ہمارے ساتھ جڑے صارفین پر فخر ہے۔

ملازمین

2000
لوگوں کے لیے مواقوں کی فراہمی

فروخت

ایک ٹیم کی حیثیت سے ہم 141 ملین ڈالر کی فروخت کر چکے ہیں۔

پیکجز لمیٹیڈ میں خوش آمدید

ہم لوگوں کی زندگیوں میں ایک بہتر تبدیلی لانے میں یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں ٹشو اور پیکجنگ کیٹگری میں میعاری مصنوعات اور پیکجنگ کے حل پیش کرنے کا علمبردار ہونے پر فخر ہے۔

کمپنی کا اسٹیٹس

پیکیجز لمیٹڈ ایک ایسا مینو فیکچرنگ ادارہ ہے جو پیکیجنگ مٹیریلز اور ٹشو کی مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف عمل ہے۔

ریسرچ

ہماری کامیابی کا ایک بنادی ستون ہماری پیشکش کو بہتر بنانے کی مسلسل ریسرچ ہے۔ دنیا کے کچھ بڑے ناموں کی شراکت کے ساتھ ہم اعلی’ میعاری مصنوعات سے اپنی کسٹمر ویلیو کو بہتر بناتے ہیں۔

جدت

ہم پیکجنگ ریسرچ میں سب سے آگے اور نئی ایجادات کے علمبردار ہیں، جیسے سوکھی گھاس کو خم مال کے طور پر کاغز اور بورڈ کی تیاری میں استعمال کرنا۔

ترقی

ہم دنیا بھر میں ایک وسیع پیمانے پر تخلیق اور ترقی پر مبنی پیکجنگ سولیوشن فراہم کرتے ہیں جو ایک الگ ڈیزائین کے ساتھ برینڈ کو مضبوط بناتے ہیں۔